ہفتہ، 20 اگست، 2022

خوارج اور نواصب کون ہیں اور ان کے عقائد کیا ہیں ؟

سوال و جواب  

(مسئلہ نمبر 554)

 خوارج اور نواصب کون ہیں اور ان کے عقائد کیا ہیں ؟ 



 سوال: خوارج اور نواصب سے ایک ھی گروہ مراد ھے یا یہ الگ الگ دو فرقے ہیں ان کے عقائد کیا ہیں؟ (محمد معظم قاسمی مالاڈ ممبئی)


بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 

 الجواب وباللہ التوفیق 


اہل سنت والجماعت کی اصطلاح میں خوارج ان حضرات کو کہا جاتا ہے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی یا بعد میں ان کے ہم نوا اور ان کے مسلک و مشرب کے حامی ہوگئے، بنیادی طور پر ان کے عقائد یہ ہیں کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے حامی تمام صحابہ و تابعین کافر ہیں، حضرت عثمان، حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم کافر ہیں، اسی طرح صحابہ قطعاً حجت نہیں ہیں، گناہ کبیرہ کا مرتکب کافر ہے، رؤیت باری تعالی آخرت میں بھی ممکن نہیں ہے وغیرہ وغیرہ(١)

ناصبیہ بھی درحقیقت خوارج ہی کی ایک شاخ ہے؛ لیکن ان کے یہاں صحابہ کی تکفیر اور ان کو گالی دینے میں اتنی وسعت نہیں ہے جتنی عام خوارج کے یہاں ہے، بلکہ یہ لوگ عام صحابہ کرام کو چھوڑ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ، ان کے أصحاب و ہمنوا اور بطورِ خاص اہل بیت کو گالی دیتے اور ان کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، نواصب کا اور انکے بنیادی عقائد کا ذکر بہت کم ملتا ہے تاہم جو تحریر کیا گیا ہے اسی سے ان کی پہچان ہے اور اسی قبیح عمل سے دنیا میں بدنام ہیں(٢)،

شرعی نقطۂ نظر سے یہ دونوں فرقے گمراہ اور سخت گنہگار ہیں اور اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں(٣) فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔


 📚📚والدليل على ما قلنا📚📚 


(١) كل من خرج على الإمام الحق الذي اتفقت الجماعة عليه يسمى خارجيا سواء كان الخروج في أيام الصحابة على الأئمة الراشدين أو كان بعدهم (الملل و النحل ١١٤/١ الفصل الرابع دار المعرفة بيروت)

و يجمعهم القول بالتبري من عثمان و علي رضي الله عنهما د، و يقدمون ذلك على كل طاعة، و لا يصححون المناكحات إلا على ذلك، و يكفرون أصحاب الكبائر و يرون الخروج على الإمام إذا خالف السنة حقا واجبا (الملل و النحل ١١٥/١ الفصل الرابع)

الخوارج يكفرون أهل القبلة بمعصية و يجوزون الخروج على السلطان الجائر و يلعنون على علي و ينكرون سنة الجماعة ةدو الصلوة (عقيدة الطحاوي ص ١٠ مكتبة دار العلوم ديوبند)

نیز دیکھئے تکمیل الحاجہ شرح اردو ابن ماجہ ٣٦٥/١، ضیاء السنن شرح ابن ماجہ ٤٣٤/١ 

(٢) و النواصب: عموماً تطلق على من يبغض عليا و أصحابه، و يدخل في هذا الاسم الخوارج بفرقهم المختلفة. (الحاشية على الاعتقاد الخالص ص ٣٢٨)

و من طريقة النواصب الذين يؤذون أهل البيت بقول و عمل و يمسكون عما شجر بين الصحابة. (مجموع فتاوى ابن تيميه ١٥٤/٣)

(٣) والفرق الضالة المختلفة في الأصول ستة الروافض، والخوارج، الجبرية..... (عقيدة الطحاوي ص ٩)


🎑🎑🎑🎑🎑🎑🎑🎑🎑


 كتبه العبد محمد زبير الندوي 

مركز البحث و الإفتاء الجامعة الإسلامية دار العلوم  مہذب پور سنجر پور اعظم گڑھ یوپی

مورخہ 2/1/1440

رابطہ 9029189288

 دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے 

Share
نام۔ محمد قاسم خان دینی تعلیم: حفظ قرآن ۔ دارالعلوم سلیمانیہ میراروڈ ممبئی۔ عالمیت ابتدائی تعلیم: مدرسہ فلاح المسلمین امین نگر تیندوا راۓ بریلی۔ عالمیت فراغت: دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ۔ افتاء: المعھد العلمی النعمانی بہرائچ اترپردیش۔ ویب سائٹ کا مقصد دینی اور دنیاوی تعلیم سے لوگوں کو باخبر کرنا۔ اس کار خیر میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدنیا والآخرۃ

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thank You So Much

Translate

بلاگ آرکائیو